ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ارمان کے دو گول سے ہندوستان نے ٹائیگرز کو 3-2سے شکست دی

ارمان کے دو گول سے ہندوستان نے ٹائیگرز کو 3-2سے شکست دی

Tue, 04 Oct 2016 11:33:46    S.O. News Service

پرتھ،3اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نوجوان اسٹرائیکر ارمان قریشی کے دو گول کی مدد سے ہندوستان نے آج یہاں تاسی ٹائیگرز کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں 3-2سے شکست دے کر آسٹریلیا ہاکی لیگ میں اپنی تیسری جیت درج کی۔ارمان نے دسویں منٹ میں میدانی گول کرکے ہندوستان کو ابتدائی برتری دلائی لیکن ٹائیگرز کے جیمز ڈک نے دو منٹ بعد ہی اپنی ٹیم کو برابری دلا دی۔ورون کمار نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ٹائم آؤٹ تک ہندوستان کو 2-1سے آگے رکھا۔ٹائیگرز نے اگرچہ 50ویں منٹ میں ولیم شا کے گول سے برابری کی لیکن اس کے چار منٹ بعد قریشی نے اپنا دوسرا اور ہندوستان کی جانب سے تیسرا گول کیا جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔


Share: